Virtual Currencion ki Shari Hesiat

About the product
سات ابواب میں تقسیم یہ کتاب ان بنیادی مباحث کا احاطہ کرتی ہے جن کا جاننا بٹ کوائن اور اس جیسی دیگر کرنسیوں پر حکم لگانے کے لئے ضروری ہے۔
اس کتاب میں کئی ایسے موضوعات پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے جن کا تعلق صرف بٹ کوائن سے نہیں ہے بلکہ یہ ایسے موضوعات ہیں جن سے بے شمار فقہی مسائل میں مدد لی جاسکتی ہے۔ یہ کتاب دوران مطالعہ قاری کے ذہن میں پیدا ہونے والے کئی تشنہ سوالات کے جوابات مہیا کرتی ہے۔
یہ کتاب بتاتی ہے کہ ورچوئل کرنسی کیا ہے اور کیسے کام کرتی ہے؟ زر کسے کہتے ہیں ؟کوئی چیز زرکب بنتی ہے؟ تاریخ انسانی اور تاریخ اسلامی میں چیزوں کے زر بننے کے لئے کیا معیار استعمال ہوا ہے ؟فقہی لحاظ سے کسی چیز کو زر کی حیثیت دینا کیسا ہے ؟ فقہ اسلامی میں عام احکام اور انتظامی احکام میں کیا فرق ہے ؟انتظامی قواعد کون سے ہوتے ہیں؟ورچوئل کرنسیوں پر کیا حکم لگایا جاسکتا ہے؟ ان کے علاوہ بے شمار سوالات کے جوابات اور اشکالات کے حل اس کتاب میں شامل ہیں۔
اس کتاب میں ورچوئل کرنسیوں کے ساتھ ساتھ ان سے متعلق دیگر ابحاث اور ان پر ہونے والے اعتراضات اور اشکالات کی تفاصیل بھی شامل ہیں۔ یہ کتاب اس موضوع پر ہونے والے کاموں کو جمع کرتی ہے۔ اردو زبان میں اس موضوع پر اپنی نوعیت منفرد و بےنظیر کاوش ہے۔
Price
600
Contact with supplier
BACK TO TOP